Home / اہم خبریں / سرکاری کالجز میں سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کی پالیسی پھر تبدیل،بھرتیاں کب ہوں گی،اعلان ہوگیا
سرکاری کالجز میں سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کی پالیسی پھر تبدیل،بھرتیاں کب ہوں گی،اعلان ہوگیا<br>

سرکاری کالجز میں سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کی پالیسی پھر تبدیل،بھرتیاں کب ہوں گی،اعلان ہوگیا

پنجاب کے سرکاری کالجوں میں کالج ٹیچرز  انٹرنز بھرتیوں کی پالیسی پھر تبدیل، سنٹرلائز پالیسی کے بجائے ہر کالج میں سی ٹی آئی کی بھرتیوں کے لئے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں میں آن لائن بھرتیوں کی پالیسی نافذ ہونے سے پہلے ہی اچانک تبدیل کردی گئی ہے، کالجز میں سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کے لئےسابق سیکرٹری ارم بخاری نے سینڑلائزڈ پالیسی مرتب کی تھی، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پہلے فیز میں 3000 اساتذہ بھرتی ہوں گے، کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیاں 2019ء کی پالیسی کے تحت کی جائیں گی۔

امیدواروں کو متعلقہ کالج میں ہی درخواست جمع کرانا ہوں گی، بھرتیوں کے لئےمحکمہ نے اشتہار جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، اشتہار آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، فیز ٹو میں دو ہزار کالج ٹیچرز انٹرنیز بھرتی ہوں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top