Home / اہم خبریں / سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر،فضائی راستے کھل گئے،پی آئی اے نے بھی آپریشن بحال کردیا
سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر،فضائی راستے کھل گئے،پی آئی اے نے بھی آپریشن بحال کردیا

سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر،فضائی راستے کھل گئے،پی آئی اے نے بھی آپریشن بحال کردیا

جدہ،کراچی۔۔۔۔۔۔سعودی عرب نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔فضائی اور سمندری آمدروفت کیلئے راستے کھول دئیے،دوسری جانب پی آئی اے نے بھی آپریشن بحال کردیا

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودی عرب جا سکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی پروازوں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل مسافر صرف سعودی عرب سے پاکستان آ سکتے تھے لیکن انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں تھی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مسافر سفر سے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کر ائیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top