Home / اہم خبریں / سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے صوبائی محکمہ تعلیم نے مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ(ایم ایز) کا روزانہ کی بنیاد پر سکول وزٹ کرنا لازمی قراردیا
سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے صوبائی محکمہ تعلیم نے مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ(ایم ایز) کا روزانہ کی بنیاد پر سکول وزٹ کرنا لازمی قراردیا

سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے صوبائی محکمہ تعلیم نے مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ(ایم ایز) کا روزانہ کی بنیاد پر سکول وزٹ کرنا لازمی قراردیا

لاہور۔۔۔سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن متحرک ہوگیا، صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ایم ایز کا دورہ کرنا لازمی قرار دیدیا۔

ایم ایز پولیومہم، خوشحالی سروے اور پرائز کنٹرول ڈیوٹی کی مصروفیت کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرکے محکمہ کو رپورٹ کریں گے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کا روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا وزٹ کرنا لازمی ہوگا۔ایم ایز پولیو، خوشحالی سروے اور پرائز کنٹرول ڈیوٹی میں مصروف ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر تدریسی ڈیوٹیوں کے باوجود ایم ایز نہ صرف سکولوں کادورہ کریں گے بلکہ دورہ کی رپورٹ بھی محکمہ کو کرنا ان کی ذمہ داری میں شامل ہوگا۔اس سلسلے میں سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ایم ایز کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top