Home / اہم خبریں / سکول کھلتے ہی کورونا پھرسے وار کرنے لگا،لاہور اورفیصل آباد کے 16اساتذہ وطلبہ میں کورونا کی تصدیق،ایک ٹیچر کی حالت تشویشناک
سکول کھلتے ہی کورونا پھرسے وار کرنے لگا،لاہور اورفیصل آباد کے 16اساتذہ وطلبہ میں کورونا کی تصدیق،ایک ٹیچر کی حالت تشویشناک

سکول کھلتے ہی کورونا پھرسے وار کرنے لگا،لاہور اورفیصل آباد کے 16اساتذہ وطلبہ میں کورونا کی تصدیق،ایک ٹیچر کی حالت تشویشناک

لاہور ۔۔۔پنجاب میں سکولز کھلتےہی کورونا پھر سے سے وار کرنے لگا۔ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے تو کھل گئے ہیں لیکن کورونا کی لہر ایک بار پھر اسکولز میں داخل ہو گئی ہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور فیصل آباد کے متعدد سکولوں کے 16سکولوں کے اساتذہ وطلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

فیصل آباد میں دو سرکاری اسکولوں کے 2 اساتذہ اور 7 طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سمندری میں 3 ، مکوآنہ کے سرکاری ہائی اسکول میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ایک ٹیچر کو تشویشناک حالت ہونے پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذ رائع کے مطابق جن سکولز میں کورونا کیسز سامنےآئے ہیں انہیں 15 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ اساتذہ کو بھی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکولز اور کالج میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔متعلقہ حکام کی جانب سے شہری علاقوں میں موجود اسکولز کے دورے تو کیے جا رہے ہیں لیکن دیہی علاقوں میں نہ تو سکولوں کے دورے کیے جا رہے ہیں اور نہ وہاں پر ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس سے کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں لاہور میں سرکاری و نجی اسکولوں کے 8 اساتذہ بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ ۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top