Home / اہم خبریں / سکول کھلنے سے قبل اساتذہ کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،داخلہ مہم کیلئے کیا کرنا ہوگا،نیا حکم جاری کردیا گیا
سکول کھلنے سے قبل اساتذہ کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،داخلہ مہم کیلئے کیا کرنا ہوگا،نیا حکم جاری کردیا گیا

سکول کھلنے سے قبل اساتذہ کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی،داخلہ مہم کیلئے کیا کرنا ہوگا،نیا حکم جاری کردیا گیا

لاہور۔۔۔۔سرکاری سکولوں میں یکم فروری سے داخلہ مہم شروع کرنے کا معاملہ، تمام سکولوں کو داخلہ مہم کے لئے انتیس اشتہارآویزاں کرنا ہوں گےجبکہ اشتہارات چھپوانے کے لئےسکولوں کے اکاؤنٹس میں پیسے نہ ہونے پر سکول سربراہان پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں یکم فروری سے شروع ہو نےوالی داخلہ مہم کے حوالے سے تمام سکولوں کو 29 اشتہار چھپوانا ہوں گے، جن پر 10 سے 15 ہزار روپے خرچ ہوں گے، سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام سکول فروغ تعلیم فنڈ سے اشتہار چھپوائیں گے جبکہ سکولوں کے پاس اشتہار چھپوانے کے لئے پیسے نہ ہونے پر سربراہان پریشان ہیں۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکول بند ہونے سے فروغ تعلیم فنڈ اکٹھا نہیں ہوا، سکولوں کو نان سیلری بجٹ بھی وقت پر فراہم نہیں کیا گیا، جس کے باعث اشتہارات چھپوانے کے لئے رقم موجود نہیں، جبکہ نئے داخل ہونے والے بچوں کے لئےسکول میں بٹھانے کے لئےمزید کمرے بھی درکار ہے۔

واضح رہے کہ یکلم فروری سے پرائمری تامڈل اور یونیورسٹیز کھل رہیں ہیں جبکہ نہم تا انٹر کی کلاسز کے لئےدو ہفتے قبل ادارے کھل چکے تھے۔گزشتہ روزسرونگ سکولزوکالجزایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاء کا کہنا ہے کہ وہ سنگل بک پر وزیراعظم کے نوٹس لینے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع کیا جائے۔ بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے بڑ ے اور چھوٹے شہروں میں اسکول بلا تعطل یعنی ہفتے میں 6 دن کھلنے چاہیے۔ وزیراعظم کا یکساں نظام تعلیم کا ویژن خوش آئند ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top