Home / اہم خبریں / عاطف اسلم نے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر مداحوں سے شیئر کر دی،سوشل میڈیا پر وائرل
عاطف اسلم نے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر مداحوں سے شیئر کر دی،سوشل میڈیا پر وائرل

عاطف اسلم نے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر مداحوں سے شیئر کر دی،سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی۔۔،عاطف اسلم نے بیٹے کی پہلی تصویر مداحوں سے شیئر کر دی۔پاکستان سمیت سرحد پار بھی اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاطف اسلم سوشل میڈیا پر اتنا فعال نہیں۔نظر آتے لیکن ان کے چاہنے والے گلوکار کی سوشل میڈیا پوسٹ پر غیر معمولی رد عمل دیتے ہیں۔

دسمبر 2019 میں گلوکار عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جب سے اب تک گلوکار نے اپنے دوسرے بیٹے کی کوئی واضح تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی تھی۔


اب گزشتہ روز عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پہلی بار اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے۔

عاطف نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ‘بے شک اللہ ہی سب سے بہترین خالق ہے’۔

علاوہ ازیں گلوکار نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کو پیار بھرے انداز میں مخاطب کرتے ہوئے لکھا ‘میرا کوکا’۔

سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کے دوسرے بیٹے کی تصویر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top