Home / اہم خبریں / فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیس کی کھلی سماعت ہوگی،الیکشن کمیشن نے واضح کردیا
فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیس کی کھلی سماعت ہوگی،الیکشن کمیشن نے واضح کردیا

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیس کی کھلی سماعت ہوگی،الیکشن کمیشن نے واضح کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے حوالے ایک بار پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیس کی کھلی سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے حوالے ایک بار پھر وضاحت کردی ، ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیس کی کھلی سماعت ہوگی، فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت پرمؤقف پہلےہی اعلامیہ کےذریعے شیئر کیا جا چکا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت پرالجھاؤمحسوس کیا جارہا ہے، اسکروٹنی کمیٹی اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتاہے،کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی۔

یاد رہے فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا تھا ،جس میں کہا گیا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے کارروائی جاری ہے، غیر ضروری تبصروں سےگریزکیا جائے

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top