Home / اہم خبریں / فضل الرحمان پی ڈی ایم کو بند گلی میں لے گئے ہیں،وزیرداخلہ شیخ رشید
فضل الرحمان پی ڈی ایم کو بند گلی میں لے گئے ہیں،وزیرداخلہ شیخ رشید

فضل الرحمان پی ڈی ایم کو بند گلی میں لے گئے ہیں،وزیرداخلہ شیخ رشید

پشاور۔۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان مافیا کے خلاف ننگی تلوار لے کر لڑ رہے ہیں

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کو بند گلی میں لے گئے ہیں۔ لانگ مارچ کیا تو حکومت حرکت میں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے آن لائن ویزہ سسٹم لا رہے ہیں۔ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوگا۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ان کو واپس لائیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو کرک واقعہ پر سخت نوٹس لینے کا کہا ہے۔ اقلیتیوں کی جائیداد، عبادت گاہوں اور شخصی حفاظت کا بندوبست کرنے کا کہا ہے۔ یہ ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے بیک ڈور مذاکرات کا علم نہیں، آج ہو یا کل آخر کار بات ہونی ہے۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے تاہم پشاور، راولپنڈی اور لاہور ریڈ الرٹ ہے

۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کا کیس خیبر پختونخوا حکومت کو بھیج دیا ہے۔ پاک فوج کے خلاف غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر حکومت حرکت میں آئے گی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top