Home / اہم خبریں / فیس بک کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا صرف 8 ہزار ڈالرز میں ٹیلی گرام پر فروخت کردیا گیا
فیس بک کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا صرف 8 ہزار ڈالرز میں ٹیلی گرام پر فروخت کردیا گیا

فیس بک کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا صرف 8 ہزار ڈالرز میں ٹیلی گرام پر فروخت کردیا گیا

سان فرانسسکو: فیس بک کے پچاس کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی اپیلکیشن ٹیلی گرام پر فروخت کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام پر اکاؤنٹ بنانے والے پچاس کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا 6 لاکھ بھارتی روپے کے عوض دیگر کمپنیز کو فروخت کردیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ مدر بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام بوٹ کے ذریعے فیس بک صارفین کا ڈیٹا اور اُن کے نمبرز مختلف کمپنیوں کو فروخت کیے گئے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ادارے الون گال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیٹا کو صرف 6 لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا گیا ہے۔ ادارے نے فروخت ہونے والے نمبروں میں سے چند کی تفصیلات انٹرنیٹ پر شیئر بھی کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے اُن صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جنہوں نے ایک ہی نمبر سے فیس بک اور ٹیلی گرام کا اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا۔

یہ ڈیٹا کسی خاص ملک کے صارفین کا نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کا ہے، جس کے تحت اُن کے فیس بک اکاؤنٹ کی معلومات بھی خریدار کمپنی کو فراہم کی گئی ہے۔ ادارے کی جانب سے ممالک کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی، خوش قسمتی سے اُس میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔
ہیکرز نے ڈیٹا فروخت کرنے کے لیے ٹیلی گرام بوٹ (نامعلوم نمبر) کا سہارا لیا اور اُس نے فیس بک پر بنائے جانے والے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر کے اسے اپنے پاس پہلے محفوظ کیا اور پھر انہیں فروخت کردیا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top