Home / اہم خبریں / فیصلہ کریں گے کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرنا ہے یا پنڈی کی طرف،سربراہ پی ڈی ایم،، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
فیصلہ کریں گے کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرنا ہے یا پنڈی کی طرف،سربراہ پی ڈی ایم،، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان<br>

فیصلہ کریں گے کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرنا ہے یا پنڈی کی طرف،سربراہ پی ڈی ایم،، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

لاہور۔۔۔۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس جاتی عمرہ میں ہوا جس میں حکومت مخالف تحریک اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف زرداری اور شیری رحمان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میڈیا پرپی ڈی ایم کے اختلافات کی خبریں چلائی جاتی ہیں لیکن یہ خبریں دم توڑچکی ہیں، پی ڈی ایم پہلےسے مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک مہرہ ہے۔استعفوں اور لانگ مارچ کا فیصلہ ایک مہینے میں کریں گے۔فیصلہ کریں گے کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب کرنا ہے یا پنڈی کی طرف۔۔۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے نیب اور الیکشن کمیشن کے دفاتر کے گھیراؤ کا بھی عندیہ دیا۔۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top