Home / اہم خبریں / لاہور،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل،معمہ حل،آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا
لاہور،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل،معمہ حل،آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا

لاہور،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل،معمہ حل،آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا

لاہور: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل معمہ حل ہوگیا اور مقتول کیساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہو ر میں  آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کیساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی قاتل نکلا ، ملزم طاہرزیر حراست محسن نامی شخص کا دوست ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ محسن نے اپنے دوست طاہر کی رائیڈ بک کرائی تھی ، ملزم کی کے بعد قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے لاہور میں آن لائن ٹیکسی چلانے والے 26 سالہ علی کو نامعلوم افراد نے جان سے مار دیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ علی کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، اس کی دو سال کی بچی بھی ہے، بھوگیوال کا رہائشی علی آن لائن ٹیکسی چلانے کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن واپس نہ آیا

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top