Home / اہم خبریں / لاہور،اکیلا ڈاکو گھر کے تمام مکینوں کو یرغمال بناکر پونے دو کروڑ مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا
لاہور،اکیلا ڈاکو گھر کے تمام مکینوں کو یرغمال بناکر پونے دو کروڑ مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا<br>

لاہور،اکیلا ڈاکو گھر کے تمام مکینوں کو یرغمال بناکر پونے دو کروڑ مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا

لاہور میں اکیلے ڈاکو نے گھر میں گھس کر مکینوں کو یرغمال بنایا اور پونے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال و متاع لوٹ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واردات گزشتہ روزماڈل ٹاون ميں ہوئی جہاں ہارون نامی شہری کے گھر میں داخل ہونے والے نامعلوم شخص نے کھڑکی کی جالی توڑی اور کچھ ديرراہداری ميں گھومتے رہنے کے بعد موقع دیکھ کر گھر میں گھس گیا۔

ڈاکو نے اہل خانہ کو يرغمال بناکر 35 تولہ سونا، 60 لاکھ روپے ماليت کی ہیرے کی 6 انگوٹھياں 23 لاکھ روپے ماليت کی 2 گھڑياں، 4 ہزار ڈالر، 3 ہزار پاونڈز اور 35 لاکھ روپے کيش لوٹ لیے۔

پوليس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتيش جاری ہے اور جلد ہی ڈاکو کو ٹريس کرليا جائے گا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ڈيڑھ سال قبل ڈيفنس ميں 6 کروڑ کی واردات ميں بھی یہی ملزم ملوث ہے لہٰذا دونوں واقعات کی کلوزسرکٹ فوٹيجز اور طريقہ واردات ميں مماثلت کا جائزہ لیا جارہا ہے

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top