Home / اہم خبریں / لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراء کی درخواست پر پی پی ایس سی کو لیکچرار کی بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم سنادیا
لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراء کی درخواست پر پی پی ایس سی کو لیکچرار کی بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم سنادیا<br>

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراء کی درخواست پر پی پی ایس سی کو لیکچرار کی بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم سنادیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں لیکچرار کی آسامیوں کی بھرتیوں میں خواجہ سراؤں کے لیے کوٹہ مختص نہ ہونے پر لیکچرار کی بھرتیوں کا عمل روک دیا

عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن اور پنجاب سے 15 روزمیں جواب طلب کرلیا ۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں لیکچرار کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے پی پی ایس سی میں درخواست جمع کرائی،

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے یہ کہہ کر درخواست مسترد کردی کہ صرف مرد اور خواتین درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس فیصل زمان خان نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواجہ سراؤں کے لیے کوٹہ مختص نہ ہونے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

اردو لیکچرار کے لیے خواجہ فیاض اللہ خواجہ سرا نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

در خواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ اُردو لیکچرر کی پوسٹ کے لئے درخواست جمع کروائی تاہم میری بطور خواجہ سرا درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خواجہ سراؤں کو لیکچرر کے حوالے کوئی گنجائش نہیں دی گئی،ان کی یہ پالیسی امتیازی سلوک ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top