Home / اہم خبریں / لڑکی کے گھر کے باہرہوائی فائرنگ کرکے منگنی کی ضد کرنے والے ملزم گرفتار
لڑکی کے گھر کے باہرہوائی فائرنگ کرکے منگنی کی ضد کرنے والے ملزم گرفتار

لڑکی کے گھر کے باہرہوائی فائرنگ کرکے منگنی کی ضد کرنے والے ملزم گرفتار

پشاور: پولیس نے لڑکی کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کرکے منگنی کی ضد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او جنوبی وزیرستان شوکت اللہ کے مطابق ملزم نے لڑکی کومنگنی نہ کرنے پرقتل کی بھی دھمکی دی تھی، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ چند روز قبل لڑکی نے ملزم کے خلاف درخواست دی تھی جس میں لڑکی نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کے گھر کے سامنے ہوائی فائرنگ کرکے منگنی کرنے کا کہا تھا۔

پولیس نے جنوبی وزیرستان کے تھانا راغزئی میں غگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے اسے جیل بھجوادیا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top