Home / اہم خبریں / محکمہ سکولز ایجوکیشن کا سکولوں میں بچوں کولانے کیلئے داخلہ پالیسی میں دو بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ
محکمہ سکولز ایجوکیشن کا سکولوں میں بچوں کولانے کیلئے داخلہ پالیسی میں دو بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز ایجوکیشن کا سکولوں میں بچوں کولانے کیلئے داخلہ پالیسی میں دو بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

لاہور۔۔۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم فروری سے داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، سکولوں میں پورا سال داخلے جاری رہیںگے، آگاہی مہم کا خرچہ نان سیلری سے بجٹ ہوگا،اضلاع کو ہداف دینے کا امکان۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے داخلہ پالیسی میں دو بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب سارا سال سکولوں میں داخلے جاری رہیں گے ۔جبکہ اضلاع کو داخلوں کے حوالے سے خصوصی اہداف دیے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی وجہ سے سکولوں میں ڈراپ آؤٹ میں اضافے کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے مقررہ وقت سے قبل ہی سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیاہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے داخلہ مہم کے حوالے سے خصوصی آ گاہی مہم بھی چلائی جائے گی، آ گاہی کے لیے فکیسز اور بینرز تیار کیے جائیں گئے ۔

اس حوالے سے فلیکسز بینرز کے ڈیزائن سکولوں کو بھجوا دیے گئے ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈیٹا کے مطابق ان کے سکولوں سے دو لاکھ سے زائد بچے نکل گئے ہیں ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ ابھی تو نہ ہی تعلیمی سال شروع کرنے کے حوالے سے تاریخ فائنل ہوئی ہے اور نہ ہی کتابیں تیار ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں میں پچھلے سال کی کتابیں موجود ہیں اور اس بار داخلے سارا سال ہونگے ۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top