Home / اہم خبریں / محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ڈینگی ایپ میں تکنیکی خرابی،ایپ کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،جس کی بحالی تک کسی ٹیچر سے جواب طلب نہیں کیا جائے گا،حکام
محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ڈینگی ایپ میں تکنیکی خرابی،ایپ کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،جس کی بحالی تک کسی ٹیچر سے جواب طلب نہیں کیا جائے گا،حکام

محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ڈینگی ایپ میں تکنیکی خرابی،ایپ کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،جس کی بحالی تک کسی ٹیچر سے جواب طلب نہیں کیا جائے گا،حکام

لاہور۔۔۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ڈینگی ایب میں تکنیکی خرابی، ایپ  کے بند ہونے سے انسداد ڈینگی مہم کے لئے تصاویر اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ڈینگی ایپ بند ہوگئی،تکنیکی خرابی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی رپورٹ کا اجراء متاثر ہونے لگا۔ ہیڈ ٹیچرز کا کہنا ہے کہ ایپ کے بند ہونے سے ڈینگی ایپ  کے لئے تصاویر اپ لوڈ نہیں ہورہی ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایپ کو اَپ گریڈ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے تصاویر اَپ لوڈ نہیں ہورہیں۔ایپلی کیشن کی بحالی تک کسی ٹیچر کی جواب طلبی نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈینگی کے لئے فی سکول روزانہ 40 تصاویر اَپ لوڈ کرنے کا پابند ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top