Home / اہم خبریں / مسلسل نظرانداز کرنے پر پاکستان کرکٹ کے اہم کھلاڑی نے بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاری کرلی
مسلسل نظرانداز کرنے پر پاکستان کرکٹ کے اہم کھلاڑی نے بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاری کرلی

مسلسل نظرانداز کرنے پر پاکستان کرکٹ کے اہم کھلاڑی نے بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاری کرلی

لاہور۔۔۔پاکستان کرکٹ میں کھلاڑیوں سے نا انصافی سے ایک اور کرکٹر دلبرداشتہ ہو گیا، جنید خان نے پاکستان سے منتقل ہونے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ میں کھلاڑیوں سے نا انصافی پر کرکٹرز دلبر داشتہ ہونے لگے، جنيد خان نے پاکستان سے منتقل ہونے کی مشاورت شروع کردی، کرکٹر کو انگلینڈ اور امریکا میں پروفيشنل کرکٹ کھيلنے کی آفرز ہیں، جنيد خان جلد پی سی بی حکام سے اس حوالے سے اہم ملاقات بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں مواقع نہ ملنے کے بعد متعدد کھلاڑی پاکستان سے چھوڑ کر دیگر ممالک میں کھیلنے جا رہے ہیں، چند روز قبل قومی ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے والے محمد عرفان جونیئر نے بھی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

ٹیسٹ بیٹسمین سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔ انہوں نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلز پہنچ کر سماجی رابطے کے ذریعہ نئے آغاز کی نوید سنادی اور دورہ نیوزی لینڈ کے 35 رکنی سکواڈ اور دورہ انگلینڈ میں شامل نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھے، انہیں غیر معمولی اہلیت کے تحت امریکی امیگریشن مل گئی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top