Home / اہم خبریں / مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو خوش آئند قراردیا
مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو خوش آئند قراردیا

مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو خوش آئند قراردیا

لاہور۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال  کا کہنا تھا کہ  ماضی کی غلطیوں کو مستقبل میں دہرایا نہیں جانا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم مسلسل قوم کو گمراہ کرتے رہے کہ پی ڈی ایم فوج سے کہہ رہی کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹو،، فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا اپوزیشن سے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، جب کوئی چینل ہی نہیں تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ تختہ الٹیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود فریبی کا شکار ہیں، یہ پاکستان تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان تحریک جھوٹ کی حکومت ہے، جھوٹ کارپوریشن کے چیئرمین عمران نیازی اور مینجنگ ڈائریکٹر شہزاد اکبر ہیں،عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی عدم مداخلت کی بات کرنا مثبت اقدام ہے لیکن صرف بیانات کافی نہیں ہیں، عملی طور پر بھی یہ عزم نظر آنا چاہیے۔


About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top