Home / اہم خبریں / مسلم لیگ ن کی ایم پی اے منیرہ یامین ستی کورونا سے انتقال کرگئیں
مسلم لیگ ن کی ایم پی اے منیرہ یامین ستی کورونا سے انتقال کرگئیں<br>

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے منیرہ یامین ستی کورونا سے انتقال کرگئیں

لاہور: کورونا وائرس ایک اور سیاستدان کی جان لے گیا۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کورونا سے جاں بحق ہوگئیں، منیرہ یامین ستی کافی دنوں سے کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 511 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 835، سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 229، بلوچستان میں 18 ہزار 300، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874، اسلام آباد میں 38 ہزار 687 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 416 کیسز رپورٹ ہوئے

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top