Home / اہم خبریں / ملتان،معروف ماہر نفیسات ڈاکٹر نے گھریلو جھگڑے پر اپنی اکلوتی ڈاکٹربیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
ملتان،معروف ماہر نفیسات ڈاکٹر نے گھریلو جھگڑے پر اپنی اکلوتی ڈاکٹربیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ملتان،معروف ماہر نفیسات ڈاکٹر نے گھریلو جھگڑے پر اپنی اکلوتی ڈاکٹربیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ملتان : نشترہسپتال کے قریب جسٹس حمید کالونی میں گھریلوتنازعہ پرماہر نفسیات ڈاکٹرنے اپنی لیڈی ڈاکٹربیٹی کوگولی مارکر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کوجسٹس حمید کالونی میں پیش آیا ۔

معروف ماہر نفسیات ڈاکٹراظہرنے اپنی بیٹی ڈاکٹرعلیزہ حیدر کو گولی مارکرقتل کردیااوربعدازاں خودکوبھی گولی مارکر خودکشی کرلی ۔علاقہ پولیس اورفرانزک ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں ۔باپ بیٹی کی لاش نشترہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔ ڈاکٹرعلیزہ والدین کی اکلوتی بیٹی تھیں ۔ ان کے شوہر بھی نشترہسپتال میں ڈاکٹرہیں اوران کے تین بچے ہیں ۔موقع پرموجود ایس ایس پی آپریشن نے کہاکہ ابھی تک قتل اورخودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے بعد مزید تفصیلات بتائی جائیں گی ۔


ڈاکٹر اظہر کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کا کچھ عرصہ قبل اپنی اہلیہ سے بھی جھگڑا ہوا تھا ڈاکٹر اظہر دوسری شادی کرنا چاہتے تھے اور ان کی گھریلو زندگی شدید مسائل کا شکار تھی ۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top