Home / اہم خبریں / ملک میں مہنگائی کی شرح 22ماہ کی کم ترین سطح پر،رواں ماہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں حیرت انگیز کمی،رپورٹ
ملک میں مہنگائی کی شرح 22ماہ کی کم ترین سطح پر،رواں ماہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں حیرت انگیز کمی،رپورٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح 22ماہ کی کم ترین سطح پر،رواں ماہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں حیرت انگیز کمی،رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، دسمبر میں مہنگائی کی شرح 7.79وفاقی ادارہ شماریات کی ماہانہ مہنگائی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ دسمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد تھی لیکن دسمبر2020 میں مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی۔ فیصد جبکہ رواں مالی کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 8.63 فیصد ريکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پیاز 29.12 فیصد، ٹماٹر 27.12فیصد،سبزیاں 19.18فیصد،چینی 18.07 فیصد،آلو 13.12 فیصد،آٹا 4 فیصد،پھل 1.85 اور دال چنا 1.23 فیصد سستی ہوئی۔ سالانہ بنیادوں پر بھی پیاز 24.38فیصد،ٹماٹر 11.16 فیصد اور بجلی 5.96 فیصد سستی ہوئی۔

دوسری جانب دسمبر 2020 کے دوران شہری علاقوں میں انڈے 15.67 فیصد، بجلی 5.96 فیصد،ادویات 1.29 فیصد اور گھی 3.07 فیصد مہنگا ہوا ۔سالانہ بنیادوں پر چکن 67.35 فیصد،انڈے 64.39 فیصد،آلو 38.33 فیصد،گندم 24.15 فیصد،گھی 17.25 فیصد جبکہ چینی 15.32 فیصد مہنگی ہوئی۔
 

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top