Home / اہم خبریں / نا بیماری اور نا ہی وبائی امراض ایک اور سنگین مسئلے نے پاکستانیوں کی اوسط عمر 7 سال تک کم کردی
نا بیماری اور نا ہی وبائی امراض ایک اور  سنگین مسئلے نے پاکستانیوں کی اوسط عمر 7 سال تک کم کردی<br>

نا بیماری اور نا ہی وبائی امراض ایک اور سنگین مسئلے نے پاکستانیوں کی اوسط عمر 7 سال تک کم کردی

ایئر کوالٹی اینڈکس کی رپورٹ 2019ء کے مطابق فضائی آلودگی کی بڑھتی سطح پاکستانیوں کی صحت کو کمزور بنا رہی ہے جس سے اوسط متوقع زندگی میں 7.2 سال تک کمی واقع ہوئی ہے۔

فضائی آلودگی دور حاضر کا نہایت سنگین مسئلہ ہے، جس سے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، اس دور جدید میں انسان نے نت نئی سہولیات سے ہر شعبہ میں ترقی تو بڑے ٹھاٹ سے کر لی اور زندگی کو آسان بنا لیا ، مگر قدرتی ماحول کو تباہ کر دیا، جسکا منطقی نتیجہ مختلف خوفناک اور مہلک بیماریوں اور گلوبل وارمنگ کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے۔ امریکی واچ ڈاگ کی 2019 کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 70لاکھ افراد کی اموات ہوجاتی ہے، جبکہ دنیا کی91فیصد آبادی ایسے مقامات پر رہتی ہے جہاں کا فضائی معیار عالمی ادارہ صحت کے بیان کردہ اصولوں کے مطابق نہیں، ہر 10میں سے 9افراد آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں۔قدرت نے اس دنیا میں انسانی بقاء کیلئے زبردست توازن رکھا تھا مگر انسان نے اپنے اردگرد کے ماحول پر یلغار کر کے اس توازن کو خود خراب کر دیا اور اپنے لیے مسائل کے انبار لگا لیے۔

جرمن واچ تھنک ٹینک کے سالانہ ’’گلوبل کلائیمٹ رِسک انڈیکس‘‘ کیمطابق پاکستان دنیا کے اْن 10 ممالک میں پانچویں نمبرپر ہے جنہیں اسوقت سخت ماحولیاتی تباہی کا سامنا ہے، پاکستان میں ماحولیاتی تباہی کی سب سے بڑی وجہ آلودگی کو قرار دیا گیا۔ ملک میں ’’آلودگی‘‘ کو فضائی آلودگی، زمینی آلودگی، آبی آلودگی اور شور کی آلودگی میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top