Home / اہم خبریں / نیب کی کارکردگی کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے،چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال
نیب کی کارکردگی کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے،چئیرمین نیب  جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب کی کارکردگی کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے،چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد :۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر نیب کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لیے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے جہاں سراہا ہے وہیں نیب کو مبینہ بد عنوانی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات میں اضافہ عوام کے نیب پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔نیب افسرا ن قانون کے مطابق زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے۔اس لیے یہاں آنے والے ہر شخص کی عز ت و احترام کو یقینی بنایا جائے،اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔

چیئرمین نیب نے ہدایت کی کہ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تا کہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1230بدعنوانی کے ریفرنسز ملک کی احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ ان ریفرنسز کی پیروی کرنے والے انویسٹی گیشن افسران،پراسیکیوٹرز اپنے متعلقہ ڈی جیز کے زیر نگرانی اپنی کارکردگی مزید موثر بنائیں اور بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لانے کا اپنا فریضہ انجام دیں۔

اجلا س کے دوران ملک بھر کی مختلف احتساب عدالتوں میں نیب کے زیر سماعت ریفرنسز کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نیب کے آپریشنز اور پراسیکیوٹر ڈویژنزنیب کے مقدمات کی ٹھوس شواہد، مستند دستاویزات اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں پوری تیاری کے ساتھ قانون کے مطابق پیروی کریں گے۔

نیب کی فرانزک سائنس لیبارٹری کو بھی مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔مزید بر آں نیب کے انویسٹی گیشن آفیسرز اور پراسیکیوٹرز کی صلاحیتوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے مختلف کورسزماہر اور تجربہ کار ماہرین کی زیر نگرانی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top