Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا اعلان،کل شام چاربجے عوام کی ٹیلفون کالز لیں گے،فون نمبر جاری
وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا اعلان،کل شام چاربجے عوام کی ٹیلفون کالز لیں گے،فون نمبر جاری

وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا اعلان،کل شام چاربجے عوام کی ٹیلفون کالز لیں گے،فون نمبر جاری

۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا احسن اقدام کیا ہے، فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باون سینکڈ پر محیط ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے مختلف تصاویر کا امتزاج کیا، اور عوام کو بڑی خوشخبری سنائی کہ وزیراعظم عمران خان کل شام چار بجےعوام سے فون پربذات خود بات کرینگے۔

شبلی فراز کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کا جواب دینگے، وزیراعظم سے فون پر براہ راست سوال کیلئے لائن کل شام چار بجےکھل جائیگی، شبلی فراز نے ساتھ ہی وزیراعظم سے رابطہ کرنے والے نمبر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا، وزیراعظم سے فون پر براہ راست بات کریں ،رابطہ نمبر0519210809

باون سکینڈ پر محیط ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کا ایک مختصر ویڈیو پیغام میں شامل کیا گیا ہے، جس میں وزیراعظم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ قوم عظیم بن سکتی ہےاور انشااللہ ہم بنیں گے۔

مختصر مگر پر اثر ویڈیو کلپ میں “آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” کی تھیم استعمال کی گئی ہے

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top