Home / اہم خبریں / وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے لیجنڈ بھارتی اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھر خریدنے کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے لیجنڈ بھارتی اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھر خریدنے کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے لیجنڈ بھارتی اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھر خریدنے کی منظوری دے دی

پشاور: وزیراعلیٰ کےپی نے راج کپور اور دلیپ کمار کے گھر خریدنے کی منظوری دے دی ہے، لیجنڈ اداکاروں کے گھر خریدنے کےبعد دونوں کو عجائب گھربنایا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارت خزانہ نے گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ سےزائد کی رقم جاری کردی ہے، نیلامی کے دوران راج کپور کےگھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اوردلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ لگائی گئی۔

محکمہ آثار قدیمہ نے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو قومی ورثہ قرار دیا تھا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے دونوں گھروں کی خریداری کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کو ایک مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں مذکورہ دونوں گھروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار اور راج کمار کے آبائی گھروں کے حالیہ مالکان کی جانب سے توڑ پھوڑ شروع کیے جانے کے بعد کارروائی کرکے 10 افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور دونوں گھروں کو خریدنے کے لیے ضروری کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top