Home / اہم خبریں / ٹک ٹاک ایک اور پاکستانی کی جان لے گیا،راولپنڈی میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
ٹک ٹاک ایک اور پاکستانی کی جان لے گیا،راولپنڈی میں  نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

ٹک ٹاک ایک اور پاکستانی کی جان لے گیا،راولپنڈی میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

Please Subscribe Our Youtube Channel for More Updates۔مزید اپڈیٹس کیلئے ہمارا یوٹیوب چینل سبکرائب کریں

 راولپنڈی: اسکیم تھری پھاٹک کے قریب نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہارگیا۔

نجی چینل کے مطابق راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری پھاٹک کے قریب 18 سالہ حمزہ نوید نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، نوجوان کا ساتھی موبائل پر ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کررہا تھا کہ اسی دوران نوجوان کو پیچھے سے آنے والی ٹرین نے ٹکر ماردی۔

تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ٹک ٹاکر کے دوسرے ساتھی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top