Home / اہم خبریں / ٹک ٹاک یا موت کا جنون،تیسرا دن،تیسرا حادثہ،شیخوپورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دو نوجوان نہر میں ڈوب کرجاں بحق
ٹک ٹاک یا موت کا جنون،تیسرا دن،تیسرا حادثہ،شیخوپورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دو نوجوان نہر میں ڈوب کرجاں بحق

ٹک ٹاک یا موت کا جنون،تیسرا دن،تیسرا حادثہ،شیخوپورہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دو نوجوان نہر میں ڈوب کرجاں بحق

شیخو پورہ: ٹک ٹاک کا جنون مزید دو نوجوانوں کی جانیں نگل گیا۔

شیخوپورہ کے علاقے میں بھکھی گاؤں کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دو نوجوان نہر میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ نوجوانوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا اور امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔

دونوں کی شناخت ذیشان اور ساجد کے نام سے ہوئی۔ وہ رائیونڈ لاہور کے رہائشی تھے اور کزن کی دعوت پر اس سے ملنے بھکھی آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے نہر کے قریب کھڑے ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا شروع کی اور اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور موت کی بھینٹ چڑھ گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹاک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سیکڑوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ ابھی کل ہی کراچی میں کلفٹن دو دردریا کے قریب پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا تھا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top