Home / اہم خبریں / ٹیم کی مایوس کارکردگی،پی سی بی نے جنوبی افریقہ سیریز کے بعد اہم فیصلوں کا عندیہ دے دیا
ٹیم کی مایوس کارکردگی،پی سی بی نے جنوبی افریقہ سیریز کے بعد اہم فیصلوں کا عندیہ دے دیا<br>

ٹیم کی مایوس کارکردگی،پی سی بی نے جنوبی افریقہ سیریز کے بعد اہم فیصلوں کا عندیہ دے دیا

لاہور۔۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کھلاڑیوں کو فٹنس اور کورونا کے مسائل تھے، مگر ساری ذمہ داری اس پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ جنوبی افریقا کی سیریز کے بعد صورتحال دیکھ کر فیصلہ کرینگے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کھلاڑیوں کو انجریز کے بھی مسائل تھے۔ تاہم پہلے ٹیسٹ میچ میں کھلاڑیوں نے کارکردگی دکھائی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چیف سلیکٹر کیلئے آپشنز نہیں تھے۔ مکی آرتھر کے دور میں بھی لوگ کہتے تھے کہ انہیں نکال دیں۔ مصباح الحق اور وقار یونس کے ساتھ کنٹریکٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ سسٹم کو بہتر کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ پاکستان ٹیم میں ایشوز دو سال سے نہیں ہے۔ جنوبی افریقہ کی سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ہم اس سیریز کے بعد صورتحال کو دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر اور رمیض راجہ کو بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر دکھ ہوا لیکن کسی نے ہمیں سلیوشن نہیں دیا۔ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ تجربہ کار باؤلرز کہاں سے لائیں؟ ہار ہو یا جیت ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ مایوس کن کارکردگی پر کوئی ایکسیوز نہیں بنائیں گے

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top