Home / اہم خبریں / پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پرشعیب اختردلبرداشتہ،پاکستانی ٹیم کو اسکول سطح کی قراردیدیا
پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پرشعیب اختردلبرداشتہ،پاکستانی ٹیم کو اسکول سطح کی قراردیدیا

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پرشعیب اختردلبرداشتہ،پاکستانی ٹیم کو اسکول سطح کی قراردیدیا

راولپنڈی۔۔۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر دلبرداشتہ شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے،انھوں نے کہا کہ یہ پی سی بی کی نالائقی اور پالیسیوں کے نتائج ہیں،جوبویا وہی کاٹ رہا ہے،اوسط درجے کے کھلاڑی لاتے اور ٹیم کھلاتے رہیں گے تو اسی معیار کی کارکردگی سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم جب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے قلعی کھل جائے گی،نیوزی لینڈ میں اسکول سطح کی کرکٹ کھیل رہے ہیں،مینجمنٹ نے اس کا یہی معیار بنادیا ہے،مینجمنٹ کو بدلنے کی باتیں ہوں گی لیکن جو اوپر سے پیراشوٹر آئے ہیں وہ کب تبدیل ہوں گے؟

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top