Home / اہم خبریں / پاکستانی گلوکار کا گانا بھارت میں کسانوں کی حکومت مخالف تحریک کا حصہ بن گیا،
پاکستانی گلوکار کا گانا بھارت میں کسانوں کی حکومت مخالف تحریک کا حصہ بن گیا،

پاکستانی گلوکار کا گانا بھارت میں کسانوں کی حکومت مخالف تحریک کا حصہ بن گیا،

کراچی(ویب رپورٹ)سماجی مسائل پر اپنی آواز اٹھانے والے پاکستانی گلوکار جواد احمد کا کسانوں کے لیے گایا جانے والا گانا بھارت میں بھی مشہور ہوگیا۔

جواد احمد کا کسانوں کے حقوق کے لیے گایا  گیا گانا ’کسانا‘ ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچا رہا ہے۔ 

گلوکار نے گانے ‘کسانا’ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی اور لکھا کہ ‘یہ گانا کسانوں کے لیے ایک انقلابی گانا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کو آگے بڑھا سکیں’۔ 

بھارت میں مودی سرکار کی زراعت دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک کی وجہ سے اس گانے کو بھارت میں بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔؎

خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی سرحد پر بھارتی پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کسان مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

بھارتی کسانوں کو خوف ہے کہ نئے زرعی قوانین کے ذریعے سے انہیں کارپوریٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top