Home / اہم خبریں / پاکستان ایسی دھرتی ہے جہاں ہمارے شہیدوں کو بھی احتجاج کرناپڑتاہے،بلاول کا ہزارہ برادری کے دھرنے سے خطاب
پاکستان ایسی دھرتی ہے جہاں ہمارے  شہیدوں کو بھی احتجاج کرناپڑتاہے،بلاول کا ہزارہ برادری کے دھرنے سے خطاب

پاکستان ایسی دھرتی ہے جہاں ہمارے شہیدوں کو بھی احتجاج کرناپڑتاہے،بلاول کا ہزارہ برادری کے دھرنے سے خطاب

کوئٹہ ۔۔۔ہزارہ برادری کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ریاست نے دہشتگردی کی کمر توڑنے اور نیشنل ایکشن پلان پر علمدرآمد کا کہا تھا، ریاست سے اپیل ہے کہ وطن سے محبت کرنےوالوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

دھرنے کے شرکا سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ، مولانا عبدالغفور حیدری، احسن اقبال نے بھی خطاب کیا اور اظہار یکجہتی کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ میں اس سانحہ پر ہزارہ بہن بھائیوں کو کیا کہہ سکتاہوں، پاکستان ایسی دھرتی ہے جہاں ہمارے شہیدوں کو بھی احتجاج کرناپڑتاہے، پاکستان میں سب کچھ منہگا ہوچکا، مزدور،سیاسی کارکن ،وکلاء کا خون سستاہوچکا ، 1999سے اب تک ہمارے 2 ہزار لوگ شہید ہوچکےہیں،کسی کو انصاف نہیں ملا۔

بلاول نے کہا کہ آپ لوگ اپنے شہیدوں کےساتھ احتجاج کررہےہیں،  میں بھی ایک شہیدوں کےخاندان سےہوں،ہم بھی آج تک اپنے شہیدوں کو انصاف نہیں دلاسکے، جب تک زندہ رہوں گا،یہی کوشش ہوگی ہمارے غریب عوام کو جینےدیاجائے، جو ملک میں سب سے زیادہ محب وطن ہیں وہ سامنے بیٹھے ہیں، ان لوگوں کو انصاف نہیں دلواسکےتو باقی کسی کو کیا انصاف دلوائیں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top