Home / اہم خبریں / پاکستان میں ٹک ٹاک کا جنون ایک ہفتے میں پانچ نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
پاکستان میں ٹک ٹاک کا جنون ایک ہفتے میں پانچ نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا

پاکستان میں ٹک ٹاک کا جنون ایک ہفتے میں پانچ نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا

سوشل میڈیا کی مقبول ایپ پاکستان میں موت بانٹنے لگی،پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹک ٹاک کا جنون پانچ نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا ہے۔گزشتہ روزشیخوپورہ کے دونوجوان ٹک ٹاک پرویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کرجاں بحق ہوئے

اس سے قبل24جنوری کو کلفٹن کراچی میں  بھی پاک فوج کا جوان ٹک ٹاک پرویڈیو بناتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا22جنوری کو روالپنڈی کا 17سالہ نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوا19جنوری کو فیصل آبادکا انیس سالہ صائم  بھی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا تھا

ٹک ٹاک ایپ پر متنازعہ اور فحش مواد کیخلاف ماضی میں مختلف حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا جاتا رہا ہےگزشتہ برس اکتوبر میں پی ٹی اے نے متنازعہ موادنا ہٹائے جانے پرٹک ٹاک ایپ پرپابندی لگادی تھی،تاہم اس پابندی کے کچھ روز بعد ہی پی ٹی اے حکام نے ٹک ٹاک ایپ کو مشروط طور پر بحال کردیا تھا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top