Home / اہم خبریں / پاکستان میں کورونا کے خوفناک وار جاری،مزید 82 مریض دم توڑ گئے،مجموعی اموات دس ہزار سے زائد ہوگئیں
پاکستان میں کورونا کے خوفناک وار جاری،مزید 82 مریض دم توڑ گئے،مجموعی اموات دس ہزار سے زائد ہوگئیں<br>

پاکستان میں کورونا کے خوفناک وار جاری،مزید 82 مریض دم توڑ گئے،مجموعی اموات دس ہزار سے زائد ہوگئیں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 229 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 67 لاکھ 75 ہزار 307 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 184 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ16 ہزار 632 ، پنجاب میں ایک لاکھ 39 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 23، اسلام آباد میں 38 ہزار 020، بلوچستان میں 18 ہزار 181، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 303 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 862 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 82 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 258 ہوگئی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top