Home / اہم خبریں / پرائمری اور مڈل سکول کھولنے کا فیصلہ اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ سمپلنگ کے نتائج سے مشروط
پرائمری اور مڈل سکول کھولنے کا فیصلہ اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ سمپلنگ کے نتائج سے مشروط

پرائمری اور مڈل سکول کھولنے کا فیصلہ اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ سمپلنگ کے نتائج سے مشروط

لاہور کے سرکاری سکولوں میں کرونا وائرس کی سمپلینگ کا آغاز کردیا گیا،سمپلینگ کے نتائج کی بنا پر پرائمری اور ایلیمنٹری سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

لاہور کے سرکاری سکولوں میں کورونا  کی سمپلینگ کا آغاز کردیا گیا۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی سمپلینگ کر رہی ہیں۔ اساتذہ کی بڑی تعداد ٹیسٹ کروانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔سمپلینگ کے نتائج کی بنا پر پرائمری اور ایلمنٹری کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سمپلنگ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ کو فراہم کی جائیں گی۔کورونا کی رپورٹس پر 25 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں زیر غور لائی جائیں گی۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون نہ کرنے والے سکول ہیڈز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں 254 اساتذہ و طلبہ کے کورونا ٹیسٹ لئےگئے۔کسی ایک ٹیچر میں بھی کورونا کی تشخص نہ ہوسکی۔مذکورہ اساتذہ کے ٹیسٹ پانچ سکولوں سے لئے گئے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top