Home / اہم خبریں / پرائمری سکول ٹیچرز کی بھی سنی گئی،پنجاب کے 48 ہزار سکول سربراہان کیلئے 5 ہزار سے 12 ہزار تک ماہانہ الاؤنس کا اعلان
پرائمری سکول ٹیچرز کی بھی سنی گئی،پنجاب کے 48 ہزار سکول سربراہان کیلئے 5 ہزار سے 12 ہزار تک ماہانہ الاؤنس کا اعلان<br>

پرائمری سکول ٹیچرز کی بھی سنی گئی،پنجاب کے 48 ہزار سکول سربراہان کیلئے 5 ہزار سے 12 ہزار تک ماہانہ الاؤنس کا اعلان

 لاہور۔۔پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکول سربراہان کو چارج الاؤنس ملے گا، پرائمری سکول  کے ہیڈز کو 5 ہزار، مڈل کو 8، ہائی کو 10 اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کو 12 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کی سنی گئی،پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکول سربراہان کو چارج الاؤنس ملے گا، صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے چارج الاؤنس دینے کی منظوری دے رکھی ہے، چارج الاؤنس کی مد میں محکمہ خزانہ پر ماہانہ 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،

 پرائمری سکول سربراہان کو 5 ہزار اور مڈل کے ہیڈز کو 8 ہزار روپے دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ ہائی سکول کے سربراہان کو 10 ہزار اور ہائر سکینڈری سکولوں کے پرنسپلز کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چارج کی فراہمی سے سکول سربراہان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top