Home / اہم خبریں / پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے 15 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ مانگ لی
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے 15 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ مانگ لی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے 15 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ مانگ لی

 لاہور: پنجاب حکومت ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن کی تاریخوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ نہ کرسکی جس پر الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کرتے ہوئے 15 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں سے آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ممبران و سیکرٹری الیکشن کمیشن  ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور الیکشن کمیشن  کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگ لی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ  پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ این سی او سی نے کورونا  کے باعث  بلدیاتی انتخابات  کو موخر کرنے کی سفارش کی ہے، اس لیے حکومت پنجاب بلدیاتی الیکشن کی تاریخ  دینے سے فی الحال قاصر ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے موقف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے  کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات  کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں ہے، کورونا کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کے التواء کے عذر کو تسلیم  نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ 15 دن  کے اندر پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں سے آگاہ کرے اور  10 جنوری تک ویلج و نیبر ہوڈ کونسلرز کے ناموں کی اشاعت کرے جس پر سیکرٹری  لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کہا کہ 10جنوری تک ناموں کی اشاعت کر دی جائے گی۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس 15 دن بعد دوبارہ طلب کرلیا گیا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top