Home / اہم خبریں / پنجاب کے سینکڑوں سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا فیصلہ،کروڑوں روپے کے فنڈز،سکولوں میں لائبریری کی خصوصی کلاس کا بھی اہتمام کیا جائے گا
پنجاب کے سینکڑوں سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا فیصلہ،کروڑوں روپے کے فنڈز،سکولوں میں لائبریری کی خصوصی کلاس کا بھی اہتمام کیا جائے گا

پنجاب کے سینکڑوں سکولوں میں لائبریریاں بنانے کا فیصلہ،کروڑوں روپے کے فنڈز،سکولوں میں لائبریری کی خصوصی کلاس کا بھی اہتمام کیا جائے گا

لاہور:۔ طلباء میں کتاب بینی کاشوق پیداکرنےکافیصلہ،،پنجاب حکومت نے صوبے میں لائبریریاں بنانے کا پلان تیار کرلیا،لاہور کے 35 سکولوں سمیت پنجاب کے 410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنائی جائیں گی۔


تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے طلباء کے لئے خوشخبری، طلباء میں کتاب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے 410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنائی جائیں گی۔لائبریری بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔لاہور کے 35 ہائی سکولوں میں بھی لائبریریاں بنائی جائیں گی۔لائبریری کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور شدہ کتابیں رکھی جائیں گی۔

لائبریری سے متعلق طلباء کیلئے خصوصی کلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلم لائبریری سے استفادہ کرسکیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق طلباء کو لائبریری کی ممبر شپ مفت فراہم کی جائے گی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top