Home / اہم خبریں / پہاڑ پر شادی کی پیشکش مہنگی پڑگئی،لڑکی 650فٹ بلندی سے نیچے جاگری
پہاڑ پر شادی کی پیشکش مہنگی پڑگئی،لڑکی 650فٹ بلندی سے نیچے جاگری

پہاڑ پر شادی کی پیشکش مہنگی پڑگئی،لڑکی 650فٹ بلندی سے نیچے جاگری

کراچی(ٹی وی ،ویب رپورٹ)آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان نے اپنی 32 سالہ محبوبہ کو پر پوز کرنے کے لیے ایک پہاڑی کا انتخاب کیا جہاں انہیں پہنچنے کے لیے ایک دن ٹریکنگ کرنا پڑی۔

ٹریکنگ کے بعد دونوں جب فیلکرٹ نامی پہاڑی پر پہنچے تو لڑکے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی اور جیسے ہی لڑکی نے شادی کے لیے ہاں کی تو اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ 650 پہاڑی سے نیچے جا گری۔

لڑکی کا پاؤں جیسے ہی پہاڑی سے پھسلا تو اس کے بوائے فرینڈ نے ان کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور وہ بھی ان کے ساتھ پہاڑی سے نیچے جا گرا لیکن لڑکے نے گرتے وقت کسی چٹان کو پکڑ لیا اور اس کی گرل فرینڈ 650 فٹ نیچے جا گری، خوش قسمتی سے دونوں بچ گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق دونوں کو متعدد چوٹیں آئی ہیں لیکن جوڑے کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top