Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ ق لیگ کو دینے پر آمادہ ہوگئی
پی ٹی آئی پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ ق لیگ کو دینے پر آمادہ ہوگئی<br>

پی ٹی آئی پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ ق لیگ کو دینے پر آمادہ ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ ق کو دینے پر آمادہ ہو گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ مسلم لیگ ق کو دی جائے گی اور اس حوالے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان معاملات پر اتفاق رائے بھی ہو گیا ہے۔

پنجاب میں سینیٹ کی ایک سیٹ پر کم از کم 48 ووٹ درکار ہیں اور مسلم لیگ ق کے پاس پنجاب اسمبلی میں صرف 10 ووٹ ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے کامل علی آغا مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے درمیان سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top