Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی کے سینئر وزیر علیم خان کیخلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
پی ٹی آئی کے سینئر وزیر علیم خان کیخلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے سینئر وزیر علیم خان کیخلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سینئروزیرعلیم خان کے خلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مقامی شہریوں کی قیمتی اراضی پرقبضہ کرنے کے دوران با اثر قبضہ مافیا کے کارندوں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت ہوئی، جس کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے سینیئروزیروپارک ویوسوسائٹی کے مالک علیم خان خلاف دہشتگردی ، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس حکام نے مجرمانہ غفلت اورملزمان کی پشت پناہی کرنے والے ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ کو فوری طورپرمعطل کردیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے چوہدری گلبازکی گردن میں بائیں جانب گولی لگی جبکہ نصیرحسین شاہ کے سر کے بائیں جانب کنپٹی کے اوپر فائر لگا، جس سے دونوں شدید زخمی ہوئے، چونکہ ملزمان نے رقبہ پر جانے کے تمام راستے بند کر رکھے تھے تاکہ کوئی آ جا نہ سکے۔ راستے بند ہونے کے باعث چوہدری گلبازکو پمزاسپتال پہنچانے میں تاخیرہوئی اوروہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق پارک ویوسوسائٹی کے مالک علیم خان، ملک طاہر، مرزا نوید، فضیل ولد نذیراورسہیل ولد فضیل کے ایماء پرملزمان نے فائرنگ کی۔ پولیس نے موقع سے دو ملزمان فیصل

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top