Home / اہم خبریں / پی ٹی اے نے پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ سمیت 452ویب لنکس بلاک کردئیے
پی ٹی اے نے پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی  ویب سائٹ سمیت 452ویب لنکس بلاک کردئیے

پی ٹی اے نے پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ سمیت 452ویب لنکس بلاک کردئیے

اسلام آباد: پی ٹی اے نے بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردئیے۔

سوشل میڈیا سائٹس پرگستاخانہ فلم کی تشہیرکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بیسٹ نیٹ فلیکس نامی ویب سائٹ اور452 ویب لنکس بلاک کردیے ہیں۔ گستاخانہ فلم کے 778 ٹریلرلنک بھی بند کردیئے اور249 لنکس ابھی موجود ہیں ان کو بھی بلاک کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق نے پی ٹی اے کی رپورٹ کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کی رپورٹ تسلی بخش ہے ان کو ہدایت دے دیں گے۔ وکیل مظہرجاوید نے کہا کہ کیس زیرالتوا رکھ کرپی ٹی آئی سے رپورٹ طلب کی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسوشل میڈیا سے متعلق سماعت کے دوران حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد پرنظرثانی کی حامی بھرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی اے اوراسٹیک ہولڈرزسے مل کررولزمیں نظرثانی کریں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top