Home / اہم خبریں / پی پی ایس سی پیپرلیک سکینڈل میں بڑی پیش رفت،ہائرایجوکیشن کمیشن کاافسر گرفتار،ملزم فہداین ٹی ایس کا ریجنل ڈائریکٹر بھی رہ چکا
پی پی ایس سی پیپرلیک سکینڈل میں بڑی پیش رفت،ہائرایجوکیشن کمیشن کاافسر گرفتار،ملزم فہداین ٹی ایس کا ریجنل ڈائریکٹر بھی رہ چکا

پی پی ایس سی پیپرلیک سکینڈل میں بڑی پیش رفت،ہائرایجوکیشن کمیشن کاافسر گرفتار،ملزم فہداین ٹی ایس کا ریجنل ڈائریکٹر بھی رہ چکا

لاہور،پی پی ایس سی کے پیپر لیک ہونے کے معاملے میں بڑی پیش رفت ہوئی ، اینٹی کرپشن نے ایک اور ملزم فہد علی کو گرفتار کر لیا۔ تحصیلدار کے پرچے کے لئے 6 امیدداروں کو فہد علی نے بک کیا تھا۔ چھے امیدواروں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق فہد علی ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں ایم پی سکیل پر تعینات ہے۔ فہد علی ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں کنسلٹنٹ ٹیسٹنگ تعینات ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں فہد علی کی تنخواہ ساڑھے 3 لاکھ روپے ہے۔ فہد علی 210 سے 2017 تک ریجنل ڈائریکٹر این ٹی ایس رہے۔ فہد علی نے اس کے بعد سی ٹی ایس بنا لی۔ غضنفر کی وٹس ایپ چیٹ سے فہد علی کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا۔ امیدواروں کو رشوت کے عوض بک کرنے کی ذمہ داری فہد علی کی تھی۔ بک کیے گئے امیدواروں کو فہد علی، غضنفر کے حوالے کرتا تھا۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کا پیپر پیسے لیکر لیک کرنے کے کیس میں ملزم فہد علی احمد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس رسول ورائچ نے کیس پر سماعت کی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top