Home / اہم خبریں / پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل،ایک اور بڑی گرفتاری،پنجاب پبلک سروس کمیشن کا ریجنل ہیڈ بہاولپور سے گرفتار،ملزم نے میڈیا کے سامنے اعتراف کرلیا
پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل،ایک اور بڑی گرفتاری،پنجاب پبلک سروس کمیشن کا ریجنل ہیڈ بہاولپور سے گرفتار،ملزم نے میڈیا کے سامنے اعتراف کرلیا

پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل،ایک اور بڑی گرفتاری،پنجاب پبلک سروس کمیشن کا ریجنل ہیڈ بہاولپور سے گرفتار،ملزم نے میڈیا کے سامنے اعتراف کرلیا

لاہور۔۔۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں پیپر لیک سکینڈل میں آہم پیش رفت سامنے آگئی۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پبلک سروس کمیشن ریجنل بہاولپور کے ہیڈ فرقان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن میں پیپر لیک سکینڈل میں اہم پیش رفت، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پبلک سروس کمیشن ریجنل کے ہیڈ بہاولپور فرقان احمد کو گرفتار کر لیا۔ فرقان احمد پیپر لیک کرنے میں گروہ کا حصہ تھا،ملزم فرقان احمد نے نجی ٹی وی کے اینکر سے بات کرتے ہوئے بھی اعتراف کیا کہ وہ کورونا کی وبا کے دوران سے پیپر لیک کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پچھلے امتحان میں پاس ہونیوالے اینٹی کرپشن انسپکٹر دو ٹاپرز کو پیپر لیک کرنے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ تمام ملزمان سے ہر پہلو پر تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top