Home / اہم خبریں / پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل،لیکچرار کے تمام مضامین سمیت 7 آسامیوں کیلئے پرچے دوبارہ لینے کا مطالبہ
پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل،لیکچرار کے تمام مضامین سمیت 7 آسامیوں کیلئے پرچے دوبارہ لینے کا مطالبہ<br>

پی پی ایس سی پیپر لیک سکینڈل،لیکچرار کے تمام مضامین سمیت 7 آسامیوں کیلئے پرچے دوبارہ لینے کا مطالبہ

لاہور۔۔۔پنجاب پبلک سروس کمیشن پر امیدواروں کیجانب سے دھرنے کی کال۔مختلف آسامیوں کے امیدواروں کے 14 نکات پر مشتمل مطالبات منظر عام پر آگئے۔

نجی چینل کے مطابق پبلک سروس کمیشن پیپر لیک سکینڈل کے خلاف امیدواروں نے نکات میں واضح کیا کہ ڈپٹی اکائونٹنٹ، ذیلدار، اسسنٹ ڈائریکٹر اور سب انسپکٹر اینٹی کرپشن،لیکچرار، لیبر آفیسرز اور پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ کی آسامی کے پرچے دوبارہ لیئے جائیں۔ نکات کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین، سیکٹری سمیت تمام ممبرز کو عہدے سے ہٹایا جائے جبکہ پرچہ لیک انکوائری کمیٹی میں ایف آئی اے، آئی بی، سپیشل برانچ کو شامل کیا جائے۔

پبلک سروس کمیشن کے سسٹم کی از سر نو جائزے تک تمام انٹرویو منسوخ کئے جائیں جبکہ امتحانی مراکز میں سکیورٹی کیمرہ، پرچے کی پرنٹنگ اور ترسیل کیلئے سخت سکیورٹی تعینات کی جائے۔مزید واضح کیا گیا کہ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر ذوالفقار چیمہ، نسیم صادق یا ناصر درانی کو تعینات کیا جائے۔واضح رہے کی امیدواروں نے پیر صبح 10 بجے پبلک سروس کمیشن ہیڈ آفس کے باہر دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top