Home / اہم خبریں / پی پی ایس سی کے امتحانی پرچے لیک کرنے والا گروہ گرفتار،تحصیلدار،لیکچرارکے پرچے بیچنے کا اعتراف کرلیا
پی پی ایس سی کے امتحانی پرچے لیک کرنے والا گروہ گرفتار،تحصیلدار،لیکچرارکے پرچے بیچنے کا اعتراف کرلیا

پی پی ایس سی کے امتحانی پرچے لیک کرنے والا گروہ گرفتار،تحصیلدار،لیکچرارکے پرچے بیچنے کا اعتراف کرلیا

لاہور:اینٹی کرپشن پنجاب نے سٹنگ آپریشن کرتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پرچے آؤٹ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سول سیکرٹریٹ و پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین نکلے، ملزمان نے تحصیلدار ڈپٹی اکاؤنٹ آفیسر ، لیکچرار ، اینٹی کرپشن افسران کے پیپر بیچنے کا اعتراف کرلیا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویجیلنس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان سول سیکرٹریٹ و پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین اور طلباء ہیں، جنہیں اسٹنگ آپریشن کرکے گرفتار کیا گیا، ملزمان تحصیل دار کا پیپر لیک کرنےکے دوران گرفتار ہوئے۔

ڈائریکٹر ویجیلنس عبدالسلام عارف نے کہا کہ ملزمان تحصیلدار کے ایک پیپر کا پندرہ لاکھ روپے مانگتے تھے، آٹھ لاکھ روپے پہ ڈیل طے ہوئی، ملزمان کا پیچھا کرتے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں داخل ہوئے اور گیٹ سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا، انہوں نے ڈپٹی اکاؤنٹ آفیسر ، لیکچرار ، اینٹی کرپشن افسران کے پیپر بیچنے کا اعتراف کرلیا۔

پبلک سروس کمیشن کا ملازم یو ایس بی میں پیپر رکھ لیتا تھا، ملزمان ہر پیپر لیک کرنے کے لئے نئی جگہ طلبا کو لے جاتے تھے اور خفیہ مقام پر لے جاکر طلباء کو پیپر کے جوابات بتاتے تھے، ملزمان میں غضنفر، وقار، اکرم، گوہر علی، مظہر عباس شامل ہیں۔

About admin

One comment

  1. Will ppsc hold papers again? That would be unfair If the tests are not re_ conducted.

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top