Home / اہم خبریں / پی ڈی ایم نےن لیگ کی درخواست پر 5فروری کو روالپنڈی جلسے کا مقام تبدیل کردیا
پی ڈی ایم نےن لیگ کی درخواست پر 5فروری کو روالپنڈی جلسے کا مقام تبدیل کردیا

پی ڈی ایم نےن لیگ کی درخواست پر 5فروری کو روالپنڈی جلسے کا مقام تبدیل کردیا

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 5 فروری کو جلسے کا مقام تبدیل کردیا۔

ذرائع مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر اور شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

ذرائع نےبتایا کہ پی ڈی ایم کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جلسے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ (ن) لیگ کی درخواست پرکیا گیا۔

واضح رہےکہ 11جنوری کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پی ڈی ایم کے پنڈی میں جلسے سے متعلق سوال پر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، وہ آنا چاہتے ہیں تو آئیں ان کی دیکھ بھال کریں گے، چائے پانی پلائیں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top