Home / اہم خبریں / چودہ سالہ ہونہار پاکستانی بچے کا کارنامہ،موبائل فون سے آپریٹ کیا جانے والا انرجی سیور گیزر تیار کرلیا
چودہ سالہ ہونہار پاکستانی بچے کا کارنامہ،موبائل فون سے آپریٹ کیا جانے والا انرجی سیور گیزر تیار کرلیا

چودہ سالہ ہونہار پاکستانی بچے کا کارنامہ،موبائل فون سے آپریٹ کیا جانے والا انرجی سیور گیزر تیار کرلیا

لاہور  :سات سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنے والے ہزیز اعوان نے ایک اور بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا،چودہ سالہ سائبر کڈ محمد ہزیر اعوان نے موبائل فون کی مدد سے آپریٹ کئے جانے والا گیزر تیار کیا ہے جس سے توانائی کے استعمال میں 50 فیصد تک بچت کی جاسکے گی۔

ہزیر کے مطابق اس پربہت کم خرچہ آیا ہے اوراس کی تیاری میں تمام حفاظتی پہلوؤں کو یقینی بنایا گیا ہے،انہوں نے یہ پراجیکٹ تجرباتی طور پر تیار کیا ہے تاہم اسے کمرشل بنیادوں پر بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

یہ ہونہار بچہ اب تک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ میں مہارت کے حوالے سے درجنوں ایوارڈ اور میڈل جیت چکا ہے۔ 7 برس کی عمرمیں ہزیر نے دنیا کے کم عمرترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزازحاصل کرکے ارفع کریم کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ اسی طرح وہ مائیکرو سافٹ آئی ٹی پروفیشنل اور یونیسیف کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

ہزیر کا کہنا ہے میرا بنیادی کام اورشوق ربورٹس تیار کرنا ہے، میں اب تک کئی پراجیکٹ مکمل کرچکا ہوں جس میں ڈرائیورلیس کار بھی ہے جو چلتے ہوئے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو خود سینسر کرکے اپنا راستہ بناسکتی ہے، اپنی رفتار کنٹرول کرسکتی ہے۔ اسی طرح ہوم آٹومیشن پرکام کیا ہے آپ آفس میں بیٹھ کر گھرمیں چلنے والی الیکٹرانک اشیا کو آن آف کرسکتے ہیں۔ اسی طرح کار ٹریکر تیار کرچکا ہوں۔ ایک ہینڈ شیک ربورٹ بھی بنا چکا ہوں جو آپ سے ہاتھ ملاتا اور خود اپنا تعارف کرواتا ہے۔ اگر حکومت باصلاحیت بچوں کو مواقع اوروسائل مہیاکرے تو وہ آئی ٹی کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

یونیسیف چیمپیئن سائبرکڈ محمد ہزیر اعوان نے کوویڈ 19 کے دوران اپنے گھر میں ہی ایک ایسا گیزر تیارکیا ہے جسے آپ موبائل فون کی مدد سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے گوگل پلے اسٹور میں پہلے سے موجود ایک ایپ انسٹال کرنا پڑتی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top