Home / اہم خبریں / ڈالر کی قیمت سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
ڈالر کی قیمت سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی

ڈالر کی قیمت سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اب استحکام آ گیا ہے، ڈالر کی اب کوئی قلت نظر نہیں آتی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک میں اب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں ہے، ڈالر کی قیمت بھی مستحکم ہو گئی ہے اور قلت بھی نہیں رہی۔

Please Subscribe Our Youtube Channel for More Updates۔مزید اپڈیٹس کیلئے ہمارا یوٹیوب چینل سبکرائب کریں

انھوں نے کہا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہتر کرنے کے لیے ایکسچینج ریٹ مارکیٹ بیس سپلائی کے تحت چلایا گیا، جس سے خسارہ سر پلس میں آ گیا ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا جولائی سے جاری معاشی بحالی حالیہ مہینوں میں مزید مستحکم ہوئی، اب ایکس چینج ریٹ مستحکم دکھائی دے رہا ہے، ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام ہے، آئندہ بیلنس آف پیمنٹ کے لیے زر مبادلہ کو نہیں چھیڑا جائے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top