Home / اہم خبریں / ڈاکٹر بننے کے خواہشمند سینکڑوں طلبہ کا خواب چکنا چور،سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 267سیٹیں کم کردی گئیں
ڈاکٹر بننے کے خواہشمند سینکڑوں طلبہ کا خواب چکنا چور،سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 267سیٹیں کم کردی گئیں

ڈاکٹر بننے کے خواہشمند سینکڑوں طلبہ کا خواب چکنا چور،سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 267سیٹیں کم کردی گئیں

 لاہور۔۔۔۔میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کیلئے بُری خبر، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی سنگین غفلت سے فیکلٹی پوری نہ ہونے پر سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی  پنجاب کے سرکاری کالجز میں ایم بی بی ایس کی 3405 سیٹیں کم ہو کر 3138، بی ڈی ایس کی سیٹیں 216 سے کم ہو کر 200 رہ گئیں،283 سیٹیں کم کر دی گئیں، سینکڑوں طلبا کا ڈاکٹر بننے کاخواب چکنا چور ہوگیا۔

 کم ہونے والی سیٹوں میں سب سے زیادہ شیخ خلیفہ بن زید میڈیکل کالج کی 62 سیٹیں شامل ہیں، شیخ خلیفہ بن زید میڈیکل کالج وفاق کے زیر انتظام ہونے پر سیٹیں دوسرے صوبوں کو دیدی گئی۔

 نشتر اور پنجاب میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس کی 75، 75 سیٹیں، قائد اعظم میڈیکل کالج کی 25 سیٹیں کم کی گئی ہیں، نشتر، پنجاب اور قائداعظم میڈیکل کالجز میں سیٹیں فیکلٹی کی شدید کمی کے باعث کم کی گئی ہیں، راولپنڈی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی 20 سیٹیں بڑھا دی گئیں، نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میں بی ڈی ایس کی 16 سیٹیں کم کی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے بروقت فیکلٹی کی کمی دور نہ کرنے سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی سیٹیں کم ہوئیں، پاکستان میڈیکل کمیشن کی بار بار وارننگ کے باوجود سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں فیکلٹی کی شدید کمی کو دور نہیں کیا جاسکا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top