Home / اہم خبریں / کالجز و یونیورسٹیز میں آن لائن امتحانات کا مطالبہ،ہائرایجوکیشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنادیا
کالجز و یونیورسٹیز میں آن لائن امتحانات کا مطالبہ،ہائرایجوکیشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنادیا

کالجز و یونیورسٹیز میں آن لائن امتحانات کا مطالبہ،ہائرایجوکیشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد۔۔۔۔ہائر ایجوکیشن کمشین نے جامعات میں آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ یونیورسٹرز پر چھوڑ دیا۔ایچ ای سی کے مطابق یونیورسٹیز اپنی صلاحیت اور سہولت کے مطابق امتحان لیں، جامعات کو واضح کر دیا کورونا کو مدنظر رکھ کر اقدامات اٹھائیں۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ آن کیمپس امتحان کورونا ایس اوپیر پر عملدآمد کی صورت میں لیا جائے جب کہ آن لائن امتحان میں طلبہ کےجواب اور نیٹ سے مواد کو جانچا جائے۔

ایچ ای سی نے یہ بھی فیصلہ بھی جامعات پر چھوڑا ہے کہ جہاں زبانی امتحان کی ضرورت پڑےوہ بھی لیا جائے۔


دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کیا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز، ایس او پیزپر عملدرآمد صورتحال پربریفنگ دی گئی اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top